The secret to making fluffy donuts at home with simple tools. | DONUT RECIPE ‪@ZahabasKitchen‬


The secret to making fluffy donuts at home with simple tools. | DONUT RECIPE ‪@ZahabasKitchen‬


For Complete Donut Recipe check video on YouTube


 سب سے پہلے ہم لیں گے 2+1/4 کپ میدہ لیں گے پھر ہم اسے اچھی طرح سے چھان لیں گے چھاننے کے بعد ہم اس میں تھوڑا سا  نمک ڈال دیں گے اور ادھا کھانے کا چمچ خمیر ڈال دیں گے اور تین کھانے کے چمچ چینی شامل کریں گے اور اسے اچھی طرح سے پہلے مکس کر لیں گے پانی ڈالنے سے پہلے اچھے سے اپ نے اس کو مکس کرنا ہے اس کے بعد ہم ایک کھانے کا چمچ اس کے اندر مکھن ڈالیں گے اور ایک انڈا ڈالیں گے . 
اور 1/4 کپ پانی ڈال دیں گے یعنی کہ تھوڑا سا اس میں پانی شامل ہوگا پھر ہم اسے اچھے سے مکس کریں گے اور اس کا ہم گوندیں گے. اچھے طریقے سے اپ نے اس کو گوننا ہے پہلے اپ اسے بے شک چمچ سے مکس کر لیں اچھی طرح سے پھر اس کے بعد اپ اس کو گوند لیں .اگر پانی کی اپ کو ضرورت ہے تواپ تھوڑا سا اور پانی اس میں ڈال سکتے ہیں تین سے چار  کھانے کےچمچ میں نے اس کے اندر مزید پانی ڈالا ہے. اور پھر اسے اچھی طرح سےگوند لینا ہے .
   اگر اٹا ہاتھ کے ساتھ چپک رہا ہے تو تھوڑا سا ہاتھوں پہ تیل مل لیں.  20 سے 25 منٹ تک اپ اس کو گوندیں گے تاکہ اس کے اندر لچک پیدا ہو جائے.اپ اسے کھینچ کے دیکھ سکتےہیں. پھر اپ اس کو کسی بھی برتن سے ڈھک کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں .
  اپ بٹر پیپر لے لیں یا کوئی بھی پیپر لے لیں اس کو چکور پیسز میں کاٹ لیں. پہلے اس کے اوپر تھوڑا سا  اٹا چڑک دیں تاکہ  ڈونٹس جو ہیں وہ اس کے ساتھ  چپکے نہیں. پھر اپ کاؤنٹر پہ اٹا تھوڑا سا چڑکیں گے اورجو ہم نے اٹا  گوندا ہےاس  کے اوپر بھی  چڑکیں گے تاکہ  اٹا جو ہے کاؤنٹر کے ساتھ نہ چپکے. اب اٹے کو ہم بیل لیں گے 1/2 انچ تقریبا اس کی موٹائی ہونی چاہیے ایک روٹی کی طرح اپ نے اس کو بیل لینا ہے اور پھر اپ ڈونٹ کٹر سے اس کو کاٹ سکتے ہیں اگر ڈونٹ کٹر نہیں ہے تو اپ اس کو کسی بھی پیالے سے کاٹ سکتے ہیں پیالہ ہو جائے یا کوئی کپ ہو جائے جتنا اپ کو سائز کا ڈونٹ چاہیے اپ پہلے اس کو کاٹ لیں گول شیپ میں. کاٹنے کے بعد  اپ جو ہے کسی بوتل کا کوئی ڈھکن لے لیں اور اس کو پہلے ائل میں ڈپ کریں اور پھر ڈونٹ کو سینٹر میں سے جیسے وہ درمیان میں سے خالی ہوتا ہے  اس کو اپ کاٹ لیں گے تو اس طرح سے ڈونٹ کی شیپ اپ کو مل جائے گی . اور جو فالتو اٹا اپ کے پاس بچ جائے گا اس کے اپ دوبارہ سے ڈونٹ بنا سکتے ہیں. اس کے تقریبا میں نے چھ ڈانٹس بنائے تھے. پھر اپ ان ڈونٹس کو وہ جو بٹر پیپر تھا اپ اس کے اوپر ان کو رکھ دیں گے اور اس کو ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں گے تاکہ وہ پھول جائیں. جب ڈونٹس پھول جائیں تو اپ نے اس کو تیل یا گھی جس میں بھی چاہیں فرائی کر سکتے ہیں. اپ کا تیل یا گھی جو ہے وہ بہت زیادہ  گرم نہیں ہونا چاہیے. اپ اس کو درمیانی انچ پہ دونوں سائیڈوں سے فرائی کریں گے دو سے تین منٹ کے لیے تو اپ کے  ڈونٹس جو ہیں وہ تیار ہو جائیں گے. اگر اپ کے  ڈونٹس جو ہیں وہ پیپر کے ساتھ چپک گئے ہیں تو اپ ایسا کریں گے کہ اپ اس کو بٹر پیپر کے ساتھ ہی فرائی کریں گے. فرائی کرنے کے بعد وہ  پیپر سے خود ہی علیحدہ ہو جائیں گے .
 اس کے بعد اپ  چاکلیٹ میں ڈونٹس کو ڈپ کریں  گے اور اس کے اوپر اپنے پسند کے سپرنکلز ڈال لیں گے . بنٹیزبھی اپ  ڈال سکتے ہیں تو یہ اپ کے ڈونٹس ریڈی  ہیں. امید ہے کہ اپ کو پسند ائے ہوں گے. شیئر کریں اوراس کوانجوائے کریں 
 شکریہ



Comments